193

گلمرگ کے پہاڑوں پر رواں موسم کی پہلی برفباری

برفباری کے باوجود گلمرگ میں سیاحوں کا کئی پر نام و نشان نہیں

 

سرینگر26//ستمبر//سنیچر کے روز گلمرگ کے پہاڑوں پر رواں موسم کی پہلی برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں میدانی علاقوں میں سردی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق سنیچر کے روز گلمرگ کی پہاڑیوں پر ہلکی برفباری ہوئی ۔ نمائندے نے بتایا کہ افروٹ پہاڑوں پر سفید چادر بچھ گئی ہے تاہم سیاحوں کی عدم موجودگی کے باعث سب کچھ ویران نظر آرہا ہے۔ سیاحت سے جڑے ایک شخص نے بتایا کہ چونکہ رواں سال کے دوران ستمبر کے مہینے میں ہی گلمرگ کے اوپری پہاڑیوں پر برفباری ہوئی جس سے اس شعبے سے وابستہ لوگوں کے چہرے کھل تو اُٹھے ہیں تاہم گلمرگ میں ایک بھی سیاح نظر نہیں آرہا ہے۔ مذکورہ شخص کے مطابق کووڈ 19کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں وادی کشمیر میں سیاحت کو شدید دھچکا لگا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیاحت جموںوکشمیر کی معیشت میں ریڈھ کی حیثیت رکھتی ہے تاہم مسلسل ایک سال سے وادی کشمیر میں حالات ناسازگار ہونے اور کورونا کے باعث اس شعبے سے جڑے لوگوں کا حال کافی بُرا ہے۔ بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے سنیچر سے وادی کشمیر میں برفباری اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ سنیچر کی شام کو وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جس وجہ سے سردی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں