132

اونتی پورہ پلوامہ میں میڈک میٹریکس میڈیکل فائونڈیشن کی تقریب منعقد

اعجاز احمد ریشی کو ڈائریکٹر اور معروف سماجی کارکن کو ریلیف آفیسر مقرر کیا گیا

پلوامہ/ تنہا ایاز

ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں میڈک میٹریکس میڈیکل فائونڈیشن کی جانب سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں نیشنل چیرمین عمر مشتاق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب کے دورانMMFکے ڈائریکٹر اور ریلیف آفیسر تعینات کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ پلوامہ میں میڈک میٹریکس میڈیکل فائونڈیشن کی طرف سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کئی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں میڈک میٹریکس میڈیکل فائونڈیشن کے ڈائریکٹر اور ریلیف آفیسر کا اعلان کیا گیا۔ نمائندے کے مطابق ا س موقعے پر عمر مشتاق جوکہ MMFکے نیشنل چیرمین ہے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اس موقعے پر اعجاز احمد ریشی کوMMFکا ڈائریکٹر تعینات کیا جبکہ وادی کے معروف سماجی کارکن غمگین مجید ناربلی کو ریلیف آفیسر مقرر کیا گیا۔ اس موقعے پر کئی شخصیات جن میں اے اے نجار ، فیاض احمد کے علاوہ دیگر کئی شخصیات موجود تھے۔ ادھرعمر مشتاق کے جنم دن کے موقعے پر MMFکی پوری ٹیم نے انہیں مبارکباد پیش کی اور انکی لمبی عمر کیلئے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں