ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت 105

ہتھیاروں کی سپلائی کے لئے مبینہ طور ڈرون کا استعمال

اکھنور میں حد متارکہ کے نزدیک اسلحہ وگولی بارود برآمد کیا گیا :فوج
سرینگر؍22،ستمبر ؍ہتھیاروں کی سپلائی کے لئے مبینہ طور پر ڈرون طیاروں کے استعمال کے بیچ فورسز نے ایک تلاشی کارروائی کے دوران اکھنور میں حد متارکہ کے نزدیک اسلحہ وگولی بارود برآمد کیا ۔فورسز کا دعویٰ ہے کہ اسلحہ کو جموں وکشمیر میں سرگرم ملی ٹنٹوں تک پہنچا نے کے لئے ڈرون کے ذریعے یہاں گرایا گیا تھا ،جسکی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔کشمیر نیوز سروس کو ملی تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جموں کے مضافاتی علاقہ اکھنور میں منگل کے روز لائن آف کنٹرول کے نزدیک اسلحہ و گولہ باردو برآمد کیا ہے جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ سامان ڈرون کے ذریعے ڈالا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے اکھنور علاقے میں لائن آف کنٹرول تلاشی کارروائی عمل میں لائی ،جس دوران یہاں پارسل نما ایک بہت بڑا بند پیکٹ برآمد کیاگیا اور کھولنے پر اس میں بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پانچواں واقعہ ہے ۔اسی طرح20جون کو بی ایس ایف نے رتھو کٹھوعہ میں اسلحہ وگولہ بارود ضبط کیا ۔یہ واقعہ ہیرا نگر سیکٹر میں پیش آیا تھا ۔فورسز کو اندیشہ ہے کہ پڑوسی ملک جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی کو ہوا دینے کے لئے ڈرون کا استعمال کررہا ہے تاکہ ملی ٹنٹوں تک ہتھیار پہنچایا جاسکے ۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ تازہ واقعہ میں ڈرون کے ذریعے پالن والا علاقے میں ہتھیار گرائے گئے جو اکھنور سیکٹر سے12کلو میٹر کی مسافت پر واقع ہے ۔انہوں نے کارروائی کے دوران2اے کے47رایفلیں ،تین میگزین ،90اے کے47گولیاں ،7.62ایم ایم دو پستول اور پستول میگزین اور دیگر گولیاں ضبط کی گئیں ۔19ستمبر کو راجوری میں تین جنگجوئوں کو ہتھیار سمیت گرفتار کیا گیا ۔ڈی جی پی کے مطابق گرفتار جنگجوئوں نے ایل او سی ڈرون کے ذریعے ہتھیار حاصل کئے تھے ۔گرفتار جنگجوئوں کی شناخت پولیس نے راحل بشیر عرف ایان بھائی ساکنہ ٹکن پلوامہ ،عامر جان عرف حمزہ ساکنہ کاکا پورہ پلوامہ اور حافظ یونس وانی عرف زبیر ساکنہ شوپیان کے بطور کی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں