100

اپنی مرضی کیخلاف لداخ اور کرگل میں تعینات کشمیر یونیورسٹی ملازمین تذبذب میں مبتلا

لداخ یونیوسٹی میں تعینات جموں وکشمیر کے ملازمین کی فوری تبدیلی عمل میں لائی جائے: نیشنل کانفرنس

سرینگر؍21،ستمبر ؍ نیشنل کانفرنس نے لداخ اور کرگل سیٹالائٹ کیمپسوں میں تعینات کشمیر یونیورسٹی کے ملازمین کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کو دو لخت کرنے کے موقعے پر تمام محکموں کے ملازمین سے تعیناتی کے بارے میں آراء پوچھی گئی اور انہیں اپنی انتخاب کی بنیاد پر تبدیل کیا گیا لیکن ان دو کیمپسوں میں تعینات عملہ کو اپنے خواہش کے مطابق تبدیل نہیں کیاگیا، جنہوں نے کشمیر یونیورسٹی میں تعیناتی کا انتخاب کیا تھا۔ پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ جموںوکشمیر کو دولخت کئے جانے کے بعد کشمیر یونیوسٹی کے کرگل اور لداخ کیمپس لداخ یونیورسٹی کا حصہ بن گئے لیکن وہاں تعینات جموں و کشمیر کے ملازمین کو اپنے اصلی محکمہ (کشمیر یونیوسٹی) میں واپس لانے کے بجائے انہیں وہیں تعینات رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لداخ اور کرگل میں اپنی مرضی کیخلاف تعینات کشمیر یونیورسٹی کے مذکورہ ملازمین اپنے مستقبل کو لیکر زبردست ذہنی دبائو میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔انتظامیہ نے کو چاہئے کہ ان کی تبدیلی کیلئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ملازمین نے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کو ایک تحریری خط بھیجا ہے جس میں انہوں اپنے مشکلات کے بارے میں آگاہی دلائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں