82

راجپورہ پلوامہ کے نوجوان کا کار نامہ

لکڑی اور پلاسٹک کے ٹکڑوں سے مختلف اشیابنا ڈ، لوگ حیران
سرینگر؍17،ستمبر ؍راجپورہ پلوامہ کے ایک غریب طالب علم نے اپنی ذہنی صلاحیتوں سے لکڑی اور پلاسٹک کے ٹکڑوں سے جے سی بی، ٹپر، پنکھاہ اور ایک مشین کے علاوہ لاک ڈائون کے دوران ایک سولر کار بنائی۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے مذکورہ طالب علم کے ٹیلنٹ کو اگرچہ کئی بار اُجاگر کیا مگر افسوس کا مقام ہے کہ ابھی تک مذکورہ طالب علم کی کسی نے بھی حوصلہ افزائی نہیں کی۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق حانجن بالا راجپورہ پلوامہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک غریب طالب علم تنویر احمد کمار ولد غلام محمد کمار جوکہ آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے نے کچھ مہینے قبل اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر لکڑی اور پلاسٹک کے ٹکڑوں سے جے سی بی، پنکھاہ، ٹپر،مکی کی مشین اور لاک ڈائون کے ددران ایک سولر کار بھی بنا ڈالی۔ مذکورہ طالب علم کے اس کار نامے پر جہاں راجپورہ کے عوام نے خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا تھا کہ مذکورہ غریب طالب علم کی حوصلہ افزائی کی جائے اگر چہ اس حوالے سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے بھی غریب طالب علم کا ٹیلنٹ اُجاگر کیا مگر افسوس کا مقام ہے کہ ابھی تک مذکورہ طالب علم کی حوصلہ افزائی نہیںکی گئی تھی۔ ادھر عوامی حلقوں نے میڈک میٹریکس میڈیکل فائونڈیشن کے نیشنل چیرمین عمرمشتاق جوکہ نیشنل ہیومن رائٹس کے نیشنل سیکریٹری بھی ہے سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ طالب کی بھر حوصلہ افزائی کیجائے تاکہ وہ اپنی پڑھائی خوش اصلوبی سے جا ری رکھ سکے اور اپنے ٹیلنٹ کو بھی آگے لیجائے۔عوامی حلقوں نے ترقیاتی کمشنر سے بھی مذکورہ طالب علم کی حوصلہ افزائی کا مطالبہ کیا۔ ادھر نمائندے تنہا ایاز نے جب اس حوالے سے نیشنل ہیومن رائٹس، سو شل جسٹس کے نیشنل سیکریٹری عمر مشتاق سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے مذکورہ طالب علم کے اس کار نامے پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ وادی کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجپورہ کے اس غریب طالب علم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب مذکورہ طالب علم کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں