105

ٹیلنٹ ہنٹ 2020 کو شروع کیا جائے

کرکٹ ایسوسی ایشن پلوامہ کا جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن سے مطالبہ

سرینگر17//ستمبر//کرکٹ ایسوسی ایشن ضلع پلوامہ نے جے کے سی اے انتظامیہ کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ کریکٹ ٹورنامنٹ 2018 اور 2019 کی بدولت پچھلے کچھ سالوں میں کرکٹ کے میدان میں فارمیٹ کے کچھ اہم کھلاڑی تیار کیے ہیں۔ اس اقدام سے کرکٹ نہ صرف وادی کے دور دراز علاقوں تک پہنچی ہے بلکہ ان علاقوں کے کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتوں کو منوانے کیلئے پزیرائی کا موقع فراہم ہواہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہم راسخ سلام اور عبد الصمد کو ملکی سطح پر اجاگر کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کے علاوہ پلوامہ کے کچھ اہم کھلاڑیوں جیسے عمر نذیر ، شبیر لیفٹی ، ساجد ایوب، آکاش ایوب اور محمد مصیب نے قومی سطح کے کرکٹ ریکارڈ قائم کرنے میں اپنا نام روشن کیا ہے۔ جے کے سی اے کے ذریعہ فراہم کردہ مواقعے جن میں سینئر رانجی ، انڈر 23 ، انڈر 19 ، انڈر 16 اور 14 زمرہ جات خاص طور پر پلوامہ اور وادی کے ہرضلع ہیڈکواٹر میں انعقاد ہونا اور ایسے ٹونامنٹوں سے کھلاڈیوں کو استفادہ حاصل ہونا یہ سب پچھلے دو سالوں کے دوران مذکورہ بالا کرکٹ ٹورنامنٹ کے ذریعے جے کے سی اے کی کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔یہ ایسے اقدامات سے ہی ممکن ہوسکا کہ کوویڈ 19 لاک ڈاون کے باوجود2020 کے دوران کرکٹ میں غیرمعمولی پزیرائی دیکھنے میں آئی ہے اور ہم نے اس وقت پوری ریاست خصوصا دیہی اور دور دراز علاقوں میں ان گنت مقابلہ جات کا مشاہدہ کیا ہے۔چونکہ مطلوبہ ایس او پی کی پیروی کرنے کے بعدانلاک 4 کے شروع ہوتے ہی انتظامیہ کی طرف سے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔لہذا ہم جے کے سی اے ایڈمنسٹریشن سے عاجزی کے ساتھ ٹیلنٹ ہنٹ 2020 کے سالانہ پروگرام کو جلد شروع کرنے کی درخواست کرتے ہیں تاکہ باصلاحیت کرکٹر کو مزید پزیرائی حاصل ہو۔کرکٹ ایسوسی ایشن پلوامہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں