ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے" پلوامہ میں تقریب منعقد، 0

ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے” پلوامہ میں تقریب منعقد

کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنے میں میڈیا کا اہم رول /مقررین

پلوامہ/ ندائے کشمیر/تنہا ایاز/

ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقعے پر ضلع انتظامیہ اور یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے باہمی اشتراک سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈسڑکٹ انفارمیشن افسر پلوامہ محترمہ وجیزا جی تھی۔ تقریب کے دوران میڈیا سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یوم سپورٹس جرنلسٹ ڈے کے موقع پر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کے زیر اہتمام ٹاو?ن ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈسڑکٹ انفارمیشن افسر محترمہ وجیزا جی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع سپورٹس افسر محمد قاسم اور پلوامہ کے سینئر صحافیوں کے علاوہ محکمہ سپورٹس کے کئی ملازمین موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جہاں ایک طرف انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور کوشش کررہا ہے وہی سپورٹس جرنلسٹس بھی ضلع میں سپورٹس کی ترقی اور کھیل سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر میڈیا کے ان افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو نوجوانوں کو منشیات کی وبا سے دور رکھنے کیلئے ان کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے میں انتظامیہ کو اپنا بھرپو تعاون پیش کررہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی شکیل آزاد نے کہا کہ میڈیا انتظامیہ اور عوام کے درمیان ایک پل کی حیثیت سے کام کرتاہے اس پیشے سے وابستہ افراد کو چاہئے کہ وہ ایمانداری اور خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دیکر ضلع کے تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں. تقریب سے سینئر جرنلسٹ میر نذیر ،شبیر بٹ اور نوجوان صحافی سید اعجاز نے بھی خطاب کرتے ہوئے سپورٹس جرنلزم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر ضلع سپورٹس افسر نے کہا کہ میڈیا کوریج سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ ڈسڑکٹ انفارمیشن افسر پلوامہ محترمہ وجیزا جی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے کے موقع پر ہم میڈیا سے وابستہ افراد کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لت سے دور رکھنے اور کھیلوں کی جانب راغب کرنے میں سپورٹس جرنلسٹ بھی اہم رول ادا کررہے ہیں۔ تقریب کے آخر پر ترال, پانپور راجپورہ اور پلوامہ بلاکوں کے میڈیا سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں