0

آرٹفشل انٹلیجنس اور ارتقا پذیر گلوبل اکنامک آرڈر اور نئی ٹیکنالوجیز کے کردار کے عنوانات پر ایس ایس ایم کالج آف انجینئرنگ میں سمینار منعقد ہوا۔

شبروز ملک

شمالی کشمیر کے پری ہاس پورہ پٹن کے ایس ایس ایم کالج کے سیمینار ہال میں آرٹفشل انٹلیجنس اورارتقا پذیر گلوبل اکنامک آرڈر اور نئی ٹیکنالوجیز کے کردار کے عنوانات پر ایک سیمینار اور تبادلہ خیال کا سیشن منعقد ہوا۔اس موقع پر سابق آئی اے ایس آفیسرخورشید احمد گنائی، امریکہ سے آئے ہوئے آرٹفشل انٹلیجنس کے ماہر پرویز بشیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر فیکلٹی ممبران اور کالج انتظامیہ کے سینئر ممبران کے علاوہ کالج کے طلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ پرویز بشیر نے عالمی ٹیکنالوجی کے ظہور میں آرٹفشل انٹلیجنس کے کردار اور اس کے مختلف پہلوؤں اور سامنے آنے والے چیلنجز پر تفصیلی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دی۔خورشید احمد گنائی نے مستقبل قریب میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے نئے گلوبل اکنامک آرڈر میں کردار کے بارے میں بصیرت فراہم کی۔ انہوں نے اس طرح کے ابھرتے ہوئے آرڈر کے مجموعی عالمی معیشت پر بالعموم اور خاص طور پر ہندوستانی معیشت پر پڑنے والے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے ایس ایس ایم کالج کے طلباء کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے موضوع پر سوالات کے جوابات بھی دیئے۔کالج کی وائس چیئرپرسن محترمہ دل افروز قاضی نے تقریب میں موجود مہمان مقررین اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں