تعمیراتی پروجیکٹز کے لیے درکار خام مواد پر سے پابندی ہٹائی جائے۔کنٹریکٹرز کوآرڈینیشن کمیٹی 0

تعمیراتی پروجیکٹز کے لیے درکار خام مواد پر سے پابندی ہٹائی جائے۔کنٹریکٹرز کوآرڈینیشن کمیٹی

جموں و کشمیر کنٹریکٹرز کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین غلام جیلانی پرزا نے کہا کہ سرکار کی جانب سے تعمیرات کی خاطر درکار خام مواد پر پابندی عائد کرنے سے بحرانی صورتحال پیدا ہوگئی یے۔

ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران جموں و کشمیر کنٹریکٹرز کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ تعمیراتی کاموں خاص کر پلوں ،سڑکوں کی تعمیر اور سڑکوں لی میگڈامائزیشن وغیرہ کے لیے ووین پامپور سے جو خام مواد حاصل کیا جاتا تھا۔کچھ عرصے اس پر عائد کی پابندی کے باعث وہاں سے اس طرح کا کوئی تعمراتی مواد دستیاب نہیں ہوپارہا ہے۔جس کے نتیجے میں کئی تعمیراتی پروجیکٹ پر کام مکمل طور بند ہوچکا ہے جبکہ کئی پروجیکٹ پر سست رفتاری سے کام جاری ہے۔

ووین پامپور میں ایسے خام مواد کے زرائع اور یونٹس ہیں جن سے ویٹ مکس میکڈیم (ڈبلیو ایم ایم)، واٹر باؤنڈ میکڈیم (ڈبلیو بی ایم) اور اسٹون ایگریگیٹ وغیرہ تعمیر کی خاطر خام مواد فراہم ہوپاتا تھا لیکن اب کافی عرصے وہاں سے یہ خام مواد نہیں مل پاراہا ہے جس سے نہ صرف کئی اسکمیوں کے تحت جاری تعمیراتی کام متاثر ہوچکے ہیں بلکہ ٹھیکداروں، کاریگروں اور مزدوروں کی روزہ روٹی پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیشتر ٹھیکداروں نے مختلف بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں سے قرضہ بھی لیا یے ایسے میں اگر سرکار نے اس اہم مسلے کی طرف اپنی توجہ مبذول نہیں کی تو یہ آگے جاکر یہ معاملہ سنگین رخ اختیار کرسکتا ہے ۔انہوں نے اس موقعے پر ایل جی سے مودبانہ اپیل کی ہے وہ اس معاملہ میں مداخلت کریں تاکہ محکمےجیالوجی اور دیگر متعلقہ محکمے کی جانب سے خام مواد پرعائد کی گئی پابندی کو ہٹایا جائے اور رکے پڑے تعمیراتی پروجیکٹ پر دوبارہ کام شروع کرکے عام لوگوں کو راحت دی جاسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں