دودھ حیرت انگیز اور توانائی بخش‎ 0

اللہ تعالیٰ کی ناراضگی اورعذاب الہٰی

انجینئرتعظیم کشمیری

قرآن مجید میں جگہ جگہ ان قوموں کا ذکر آیا ہے جن پر گزشتہ زمانہ میں خدا کا عذاب نازل ہوا ہے۔ ہر قوم پر نزولِ عذاب کی صورت مختلف رہی ہے۔ عاد پر اور طرح کا عذاب اترا، ثمود پر کسی اور طرح کا، اہل مدین پر کسی دوسری صورت میں اور آل فرعون پر ایک نئے انداز میں؛ مگر عذاب کی شکلیں اور صورتیں خواہ کتنی ہی مختلف ہوں وہ قانون جس کے تحت یہ عذاب ہوا کرتا ہے ، ہر گز بدلنے والا نہیں حقیقت تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ایک نہیں کئی مواقع فراہم کرتا ہے کہ ہم سنبھل جائیں اور گناہوں سے توبہ کرلیں۔ مگر ہر بار ہم یہی کہتے ہیں کہ ہم نے کیاکیا؟۔ غیر شائستہ، غیر اخلاقی ویڈیوز بنانا، انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کرنا بھی تو ایک گناہ ہے۔ دوسروں کی بہوبیٹیوں کی ویڈیوز وائرل کرکے مزے لینا بھی اکثریت کی ایک عادت بن چکی ہے، کیونکہ ان کی سوچ کے مطابق یہ ان کی عزت نہیں ہوتی، حالانکہ ہمیں اپنی بہو بیٹیو ں کی طرح سب کی عزت کا خیال رکھنا چاہئے۔ سوشل میڈیا پربے شمار خواتین خود اپنے جسم کے ہر حصے کو نمایاں کرتی نظرآتی ہیں۔ یہ سب کیا ہے؟ کیا یہ بدکاری وبد فعلی نہیں حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک دفعہ اللہ تعالیٰ سے پوچھا کہ، یا اللہ ! جب تو ناراض ہوتا ہے تو کیا نشانی ہوتی ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ دیکھنا جب بارشیں بے وقت ہوں، حکومت بے وقوفوں کے پاس ہو اور پیسہ بخیلوں کے پاس، تو جان لینا کہ میں ناراض ہوں، پھر موسیٰ علیہ السلام نے پوچھا کہ یا اللہ! جب تو راضی ہوتا ہے تو اس کی کیا نشانی ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا موسیٰ ! جب بارشیں وقت پر ہوں۔ حکومت نیک اور سمجھ دار لوگوں کے ہاتھ میں ہو، اور پیسہ سخیوں(سخاوت کرنے والے) کے ہاتھ میں ہو تو سمجھ لینا کہ میں راضی ہوں نبی اکرم ﷺ نے فرمایا میں اپنی اُمت میں سے ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو قیامت کے دن تہامہ کے پہاڑوں کے برابر نیکیاں لے کر آئیں گے، اللہ تعالیٰ ان کو فضا میں اڑتے ہوئے ذرے کی طرح بنا دے گا، ثوبان رضی اللہ عنہ نے عرض کیا اللہ کے رسولؐ ! ان لوگوں کا حال ہم سے بیان فرمائیے اور کھول کر بیان فرمایئے تاکہ لاعلمی اور جہالت کی وجہ سے ہم ان میں سے نہ ہو جائیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ’’جان لو کہ وہ تمہارے بھائیوں میں سے ہی ہیں، اور تمہاری قوم میں سے ہیں، وہ بھی راتوں کو اسی طرح عبادت کریں گے، جیسے تم عبادت کرتے ہو، لیکن وہ ایسے لوگ ہیں کہ جب تنہائی میں ہوں گے تو (حرام کاموں کا ارتکاب کریں گےاپنے ربّ سے گناہوں کی معافی مانگیں، بیشک ! وہ حکمت والااور اپنے بندوں کو معاف کرنے والا ہے۔ آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کو بخشے اور اُمت مسلمہ پر رحم فرمائے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں