کیجریوال لوگوں کو بتائیں کہ شراب گھپلاکیسے کیا تھا : ملہوترا 0

کیجریوال لوگوں کو بتائیں کہ شراب گھپلاکیسے کیا تھا : ملہوترا

نئی دہلی 11 مئی : مشرقی دہلی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار ہرش ملہوترا نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اروند کیجریوال انتخابی مہم چلائیں اور وہ لوگوں کو بتائیں کہ انہوں نے (مسٹر کیجریوال) شراب گھپلا کیسے کیا تھا۔
سپریم کورٹ کی طرف سے دہلی کے وزیر اعلیٰ کو عبوری ضمانت دینے کے معاملے پر جواب دیتے ہوئے مسٹر ملہوترا نے کہا، ”اروند کیجریوال شراب گھپلےکی وجہ سے جیل میں تھے اور وہ یکم جون تک پیرول پر باہر ہیں۔ میں عدالت کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔”
مسٹر کیجریوال کی انتخابی مہم کے معاملے پر، انہوں نے کہا، “ہم بھی چاہتے ہیں کہ وہ مہم چلائیں… انہیں لوگوں کو بتانا چاہئے کہ انہوں نے شراب گھپلاکیسے کیا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ جیل میں ہے یا نہیں کیونکہ یہ یقینی ہے کہ وہ 2 جون کو دوبارہ جیل میں رہیں گے۔
یواین آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں