کابل، 10 مئی (یو این آئی) افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر نے امریکہ پر افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔
طلوع نیوز نے مسٹر کبیر کے حوالے سے جمعہ کو کہا کہ امریکی ڈرون مہم ایک مسئلہ ہے کیونکہ افغانستان کے پاس امریکی مہم کو روکنے کے لیے ضروری آلات نہیں ہیں۔
چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ افغان اہلکار نے یہ تبصرہ جمعرات کو مشرقی صوبہ پنجشیر میں ایک عوامی اجلاس میں کیا۔ میٹنگ میں کبیر نے امریکی ڈرونز کو افغانستان کی فضائی حدود میں گشت کرنے کی اجازت دینے کے لیے امریکہ کی طرف سے مبینہ مالی امداد کو بھی مسترد کر دیا۔
0