بھوپال، 11 مئی:لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی مہم کے آج آخری دن مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو ریاست کے تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق ڈاکٹر یادو آج رتلام، مندسور اور اندور لوک سبھا حلقوں کے دورے پر ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ رتلام میں تقریباً 10.15 بجے روڈ شو میں شرکت کریں گے۔
دوپہر 12.15 بجے وہ رتلام ضلع کے جاورا میں مندسور لوک سبھا امیدوار کی حمایت میں روڈ شو کریں گے۔
وزیر اعلیٰ دوپہر 1.30 بجے اندور لوک سبھا حلقہ کے دیپالپور اسمبلی حلقہ کے بیتما میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ اندور میں روڈ شو میں حصہ لیں گے۔
یواین آئی ۔
0