پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں 0

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی 07 مئی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر ہے۔
تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں جوں کی توں رہنے کے ساتھ ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر رہا۔
عالمی سطح پر امریکی خام تیل ہفتے کے آخر میں 0.05 فیصد گر کر 78.44 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ اسی طرح لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.08 فیصد گر کر 83.26 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
ملک کے چار میٹروز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔
مہانگر ………….پٹرول ………… ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی..94.72..87.62
ممبئی 104.21.92.15
چنئی…………100.75…………….92.34
کولکتہ…………….103.94…………….90.76

یواین آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں