سرنیگر ـ: وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی اور روزنامہ وادی کشمیر کے مدیر اعلیٰ محمد شفیع خان طویل علالت کے بعد سوموار بمطابق 06مئی 2024ایس کے انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنز میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے ۔ انا اللہ و انا اللہ راجعون ۔ مرحوم محمد شفیع خان نہایت ہی خو ش اخلاق، شریف النفس ، مہمان نواز، غریب پرور، دوراندیش شخصیت کے مالک تھے ، مرحوم محمدشفیع خان وادی کشمیر کے سوپور تکیہ خان منڈجی، ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھتے تھے اور15سال کی عمر میں ہی صحافتی میدان میں قدم رکھا اپنی دہانت اور قابلیت سے نہ صرف صحافتی میدان میں اہم کردارکیابلکہ وادی کے مختلف معتبر اخبارات میں کام کرنے کے بعد انہوں نے 2012میں روزنامہ وادی کشمیر کے نام سے اپنے اخبار کا باضابطہ آغاز کیا جو مختصر عرصے میں مقبول عام ہو ا۔
صحافت میں دراصل واقعات ، حقائق ، خیالات اور لوگوں کے باہمی تعامل پر رپورٹس کی تیاری اور تقسیم ہے جو آج کی خبریں ہے اور جو معاشرے کو کم از کم کسی حد تک درستگی سے آگا ہ کرتی ہے ۔ معلومات اکٹھاکرنے کے طریقے اور ، ادبی اسلوب وغیرہ کے بنیاد پر قائم ہے ۔ اس حوالے سے مرحوم محمد شفیع خان نہ صرف آگاہ تھے بلکہ اپنے پیشہ وارنہ ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے بنیادی اصولوں پر عملدر آمد کو یقینی بناتے رہے ۔وہ ابتدا سے لیکر آخرتک صحافتی میدان میں ذمہ داری اور کامیابی سے اپنے فرائض دیتے رہے ۔ اور صدیوں تک جب بھی صحافت پر بات ہوگی۔ مرحوم محمد شفیع خان کا تذکرہ ضرور ہو گا۔
0