حکومت بنتے ہی اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کریں گے: راہل 0

حکومت بنتے ہی اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کریں گے: راہل

نئی دہلی/16 اپریل/ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج پھر مودی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے اسے فوجیوں کی توہین قرار دیا اور کہا کہ اگر مرکز میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کردیا جائے گا مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا”اگنی پتھ اسکیم ہندوستانی فوج اور ان بہادر نوجوانوں کی توہین ہے جو ملک کی حفاظت کا خواب دیکھتے ہیں۔ یہ ہندوستانی فوج کا منصوبہ نہیں ہے بلکہ نریندر مودی کے دفتر میں بنایا گیا منصوبہ ہے جو فوج پر مسلط کیا گیا ہے“۔انہوں نے کہا” شہداءکے ساتھ دو طرح کاسلوک نہیں کیا جا سکتا، ملک کے لیے قربانی دینے والے ہر شخص کو شہید کا درجہ ملنا چاہیے“۔مسٹر گاندھی نے کہا”جیسے ہی انڈیا الائنس کی حکومت بنتی ہے، ہم فوری طور پر اس اسکیم کو منسوخ کر دیں گے اور پرانے مستقل بھرتی کے عمل کو دوبارہ نافذ کریں گے“۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں