بارہمولہ /عادل نذیر/اینٹی کرپشن بیورو نے بارہمولہ میں نمبردار کو چار ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا۔ندائے کشمیر نمایندے کے مطابق جموں و کشمیر کے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے گٹیار خواجہ باغ سے ایک نمبردار (گاؤں کے اہلکار) کو مبینہ طور پر روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا۔ ملزم، جس کی شناخت منظور احمد میر کے نام سے ہوئی ہے، ایک شکایت کنندہ سے رشوت مانگتے اور وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔اے سی بی نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی۔
0