کشتی ڈوبنے کا سانحہ : خاتون اُس کے دو بیٹوں سمیت 5افراد سپرد خاک 0

کشتی ڈوبنے کا سانحہ : خاتون اُس کے دو بیٹوں سمیت 5افراد سپرد خاک

سری نگر/این کے نیوز/ 16 اپریل/ گنڈبل بٹوارہ سانحہ میں ڈوبنے والوں میں سے ابھی تک خاتون اُس کے دو بیٹوں سمیت 5افراد کی نعشوں کا آنسوؤں اور سسکیوں کے درمیان، ہزاروں لوگوں نے نماز جنازہ ادا کرکے سپرد خاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق نماز جنازہ علاقے کے ایک گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ گنڈ بل بٹوارہ میں آج صبح ایک کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد ڈوب گئے جن میں سکولی بچوں کی اکثر تعداد بتائی جاتی ہے۔ علاقے میں ہر آنکھ نم ہے اور ہرسوں ماتم ہے ۔ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے کیونکہ متعدد افراد جو کہ واقعہ کے وقت کشتی پر سوار تھے ، مبینہ طور پر ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں