Representational pic 0

ریاسی میں گاڑی سیلابی پانی میں پھنس گئی

جموں/این کے نیوز/16اپریل/ریاسی ضلع کے بالن نالہ میں ایک نجی گاڑی سیلابی پانی میں پھنس کر رہ گئی تاہم مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے گاڑی میں سوار پانچ افراد کو بچایا گیا۔اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آئی ہوئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پیر کی صبح ریاسی کے بالن نالہ سیری کے مقام پر ایک نجی کا ر جس میں پانچ افراد سوار تھے کو پانی کے تیز بہاو نے بہا کر لیا ۔تاہم مقامی لوگوں اور پولیس کی بر وقت کارروائی کے نتیجے میں سبھی کو بچایا گیا۔مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کو خوب سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں