جہلم سانحہ : تین لاپتہ افراد میں سے ایک کمسن طالب علم کی نعش 11روز بعد ملی 0

گنڈابل، بٹوارہ میں کشتی الٹنے سےسکولی بچوں سمیت 4 افراد از جان ، 3 زیر علاج، تلاش جاری

این کے نیوز

سری نگر 16اپریل: سری نگر کے بٹوارہ علاقے کے قریب منگل کی صبح دریائے جہلم میں ایک کشتی الٹنے سے کم از کم چار افراد کی موت ہو گئی جبکہ تین افراد سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بٹوارہ-گنڈابل علاقے کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مقامی سکولی بچوں اور دیگر افراد کو لے جانے والی ایک کشتی آج صبح الٹ گئی.

جس سے پورا علاقہ صدمے میں ڈوب گیا۔دریں اثنا، ریسکیو آپریشن شروع جاری ہے اور 7 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس واقعے میں ابھی تک چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ تین دیگر زیر علاج ہیں۔اور دوسرے ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں