سوپور /این کے نیوز/عادل نذیر/16اپریل
سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کے تسلسل میں سوپور پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ، سائیکو ٹراپک مادے اور نقدی برآمد کی ہے۔
ایس ڈی پی او سوپور کی نگرانی میں پولیس پوسٹ بس اسٹینڈ کی ایک پولیس پارٹی نے اقبال مارکیٹ سوپور میں دو افراد کو گرفتار کیا۔ان کی تلاش کے دوران110 گرام ممنوع چرس جیسے مادہ، الپرازولم آئی پی 0.5 کی 50 گولیاں،192 کیپسول اور35000روپے نقد برآمد ہوئے۔گرفتار شدگان کی شناخت جہانگیر احمد شاہ ولد غلام محمد شاہ ساکنہ نہر پورہ سوپور، اویس احمد شاہ ولد نور محمد شاہ ساکنہ نہر پورہ سوپور،بتسوما ڈنگیوچہ رفیع آبادکے بطور ہوئی ہے۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 91/2024 این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس اسٹیشن سوپور میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
سوپور پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات یا کسی دوسرے جرائم سے متعلق معلومات قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ کو دیں یا 112 پر ڈائل کریں۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم کمیونٹی ممبران کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
0