دارالسلام، 13 اپریل:شنہوا) تنزانیہ کے شمالی اروشا علاقے میں جمعہ کو ایک اسکول بس کے کھائی میں گرنے سے کم از کم سات طلباء ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔
مقامی پولیس نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
پولیس کمشنر (آپریشنز اینڈ ٹریننگ) اودھی حاجی نے بتایا کہ کل مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے کے قریب بس طلباء کو اسکول لے جا رہی تھی کہ کھائی میں گر گئی۔
انہوں نے بتایا کہ چار طالب علموں، ایک استاد اور ڈرائیور کو بچا لیا گیا اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔
اروشا کے علاقے میں گزشتہ ہفتے سے شدید بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے انفراسٹرکچر کے لیے ایک تباہ کن ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
(یو این آئی)
0