0

چین کے شہر جیجانگ میں زلزلے کے جھٹکے

بیجنگ، 13 اپریل: جنوب مغربی چین میں جیجانگ خود مختار علاقے کے علی پریفیکچر میں روتونگ کاؤنٹی کے قریب درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی) کے مطابق ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 13 بج کر 44 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 تھی۔

زلزلے کا مرکز 33.56 ڈگری شمالی عرض البلد اور 81.84 ڈگری مشرقی طول البلد اور زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں