خواتین کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی لگژری ہوم سیلون سروسز سرینگر میں شروع 0

خواتین کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی لگژری ہوم سیلون سروسز سرینگر میں شروع

ندائے کشمیر نیوز

سرینگر: ایک اہم پیش کے تحت سرینگر میں خواتین کے لیے اپنی نوعیت ایسی پہلی سیلون سروس کا آغاز کیا گیا جو کہ گھر کے اندر  ہی خواتین کو یہ سروس دستیاب  ہوگی ایسے میں وہ خواتین جو کہ بیٹی پارلر وغیرہ جانے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ خود کو سجانے سنوارنے کے لیے گھر بھیٹے ہی ہوم سیلون سروسز کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

https://www.threads.net/@nidaekashmir/post/C5scqxNt8Ls

  سرینگر کی رہنے والی دو سہلیوں
حنا چودھری اور ملیحہ جاوید نے “گلیم اسکواڈ “نامی اس  پریمیئر لگژری ہوم سیلون سروس کا آغاز کیا ہے۔ابتدائی طور اگرچہ سروس کو وادی کے دو اضلاع سرینگر اور گاندربل تک محدود ہے تاہم آنے والے وقت میں  خواتین کے لیے یہ ہوم سروس مزید اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔

حنا  اور ملیحہ کہتی ہیں کہ اس سیلون سروس کا مقصد خواتین کو اپنے گھر کی دہلیز پر ہی کے آرام دہ اور ایک اعلی درجے کی سیلون خدمات فراہم کر کے کشمیر میں بیوٹی انڈسٹری کے منظر نامے کو نئی شکل دینا ہے۔وہیں  ہم نے  تربیت یافتہ پیشہ ور ٹیم کے ساتھ جدید ترین خوبصورتی کی تکنیک سے ہمکنار یی سیلوں میسر رکھی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد سرینگر میں بیوٹی سروسز کے معیار کو بلند کرنا ہے۔ بالوں کے اسٹائلنگ سے لے کر میک اپ تک مناسب قیمت پر ہم ایک اعلیٰ اور معیاری درجے کے سیلون سروس گھر پر ہی مہیا کرانا جو کہ باہر بیوٹی پرلز پر جانے میں ہچکچاہٹ محسوس کررہے ہیں ۔

ایسے میں اس ہوم سیلون سروس میں ہر قسم کی خدمات فراہم کی جاری ہیں جس می ہیئر اسٹائلنگ، میک اپ ایپلی کیشن اور سکن کیئر ٹریٹمنٹ خدمات وغیرہ شامل ہیں۔اس طرح خواہشنمند خواتین
ویب سائٹ یا واٹس ایپ نمبر 8899355648 کےذریعے” گلیم اسکوارڈ”  میں  اپوائنٹمنٹ بک کر کے خدمات حاصل کرسکتے ہیں جبکہ گلیم اسکوارڈ کے فیس بک اور انسٹاگرام کے زریعے بھی رابطہ قائم کیا جاسکتا یے۔خواہ وہ عام موقع ہو ،شادی بیاں یا دیگر قسم کی کوئی خاص تقریب۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں