سری نگر/این کے نیوز/ 13 اپریل/امریکہ کی ایک خاتون سیاح ضلع گاندربل کے سونہ مرگ میں اچانک فوت اور جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام میں گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک اور سیاح خاتون کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق کشمیر گھومنے آئی امریکہ کی سیاح خاتون جس کی شناخت لانا ماری عمر 61سال ضلع گاندربل کے سونہ مرگ میں ہوٹل میں اچانک بیمار ہوگئی ۔ حالت خراب دیکھ کر خاتون سیاح کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسکو مردہ قرار دیا۔ ادھر ایسے ہی اور ایک واقعے میں گجرات کی ایک خاتون سیاح جس کی شناخت 63شناخت ونگکر اناگہ کے نام سے ہوئی ہے ہوٹل کے کمرے میں بے ہوش پائی گئی جس کے بعدمذکورہ خاتون کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
0