عید مبارک 0

عید مبارک

محمد یوسف شاہین

میرے پیارے بزرگو، بھائیو، بہنو، دوستو، رفیقو، عزیزو، جوانو، نوجوانو، پہلوانو ناتوانو، دکاندارو، خریدارو، بیکارو، بے روزگارو، بیمارو، تیمار دارو، وغیرہ وغیرہ آپ سب اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اطاعت ، اجابت، استقامت، اعانت، امانت، امامت، اقامت، انسانیت، اشاعت، آخرت، الفت، اعتکافت، بشارت، بشاشت، بصیرت، بصارت، برکت، بچتہ پادشاہت، تجارت، تلاوت، تربیت، جماعت، جنت، حفاظت، حرکت، حقیقت، حکومت، حکمت، جلاوت، حاجت، حمایت، حرارت، خلافت، خدمت، خصوصیت، حیرت، خلعت، خیرات، دعوت، دولت، رسالت، رفاقت، روحانیت، رخصت، رحمت، راحت، رعایت، زکواۃ، سجاوٹ، سلامت، سلطنت، سعادت، سوغات، شربت، شرافت، شراکت، شفاعت، شجاعت، شہادت، شریعت، صحبت، صداقت، صدقات صلوات، ضمانت، قیامت، طاقت، طہارت، طریقت، خوش طبیعت، عنایت، عظمت، علامت، عدالت، عیادت، مہارت، عبارت، عقیدت، غنیمت، فضیلت، فراغت، فرصت، فرقت، فصاحت، قربت، قتاعت، قیادت، قابلیت، قبولیت، کتابت، کناعت، کفایت، کفالت، کرامت، کلمات، لطافت، لیاقت، مہارت، مغفرت، مافرت، مساوات، معاونت، معرفت، محبت، مشقت، ندامت، نصرت، نفاست، نذاکت، نعمت، نصیحت، نقل و حرک، و صالت، وساطت، وحدانیت وسالت، وحدت، وسعت، وکالت، وراثت، ہدایت، یکسانیت والا، اور ان سے سے پڑھکر آزادی اور بے شمار صنفوں والا مقدس و متبرک ماہ رمضان آخر کار ہم سے ایک سال کیلئے رخصت ہوگیا۔ بقول شاعر
ریتن منز ریتھ کسوی جان، شوبون ماہِ رمضان
الوداع، اے ماہ رمضان الوداع
اس بار اہ رمضان کے دوران محبت، باہمی بھائی چارہ، اخوت اور شفقت کی ایک ناقابل فراموش بات یہ ہوئی کہ متعدد دینی و دیگر تنظیموں نے روزہ داروں اور شفاخانوں میں دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے بیماروں کے ساتھ ان کے درماندہ پڑے تیمار داروں کیلئے افطار اور سحری کا بہت ہی دلفریب انتظام کیا تھا۔ ایسا دلفریب قدم میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھا۔
جزاک اللہ
اللہ تعالیٰ ان تنظیموں کے ساتھ وابستہ رضاکاروں کی طرف سے ا نکی بے لوث خدمت کا بھرپور صلہ ادا کریگا۔ انشا اللہ
لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ افطار والے پیکٹس لینے والوں  میں زیادہ تر ریوایتی دُہلی کھائو ہی قطاروں میں نظر آتے تھے۔ بحر حال یہ ایک نہایت ہی خوش آئند قدم ہے اور ہمیں ان تمام تنظیموں ار ان کے ساتھ وابستہ تمام اراکین حضرات کی حوصلہ افزائی ہی نہیں بلکہ انہیں سیلوٹ کرنا چاہئے ۔
ماہ صیام کے آخری دس دنوں میں کشمیر کے ہر بازار میں جو چہل پہل ہرسال دکھائی دیتی تھی اس بار ایسی گہما گہمی کسی بھی بازار میں نظر نہیں آئی۔ شاید ابھی اچھے دن کو ہنوز دلی دور است والی بات ہوگئی ہے۔ بہر حال شوال کا بے مثال اور بلا زوال و باحسن و جماال آسمان پر جلوہ گر ہوتے ہی عید الفطر آنے کی خوشخبری لیکر آتا ہے اور اب کی بار بھی یہ ہلال با کمال عید آنے کی منادی دیکر آگیا۔ لیکن کمال کی بات یہ ہے کہ جہاں روزے دار عبادت الہی میں مشغول نظر آئے وہیں روایتی دہل کھائو عصر کے بعد ہی اپنے سازو سامان لیکر اپنے مکانوں کی چھتوں پر ہلال عید کو زبردستی جلوہ گر ہونے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگانے میں مشغول تھے اور ہر دہل کھائو کی زبان پر ایک ہی گیت تھا۔
عید آئی عید،
عید کا لغوی معنی ہے خوشی، خوشی کا دن ۔ اللہ کرے ہ یہ عید ہم سب کیلئے نیکی ، خوشحالی، خوشی، شادمانی، پاپرجائ ارو سب سے بڑھکر انسانیت اور بھائی چارے کاپیغام لیکر آئے۔ آمین۔
لیکن میرے بزرگو، بھائی اور بہنو، میرے ذہن میں ایک ہی سوال گونج رہا ہے کہ کیا ہمارے لئے عید صرف لذیذ اور بہت سارے پکوان کھانے ہیں۔ نئے نئے قیمتی پوشاک پہننا ہے؟ بچوں کو عیدی دینا ہی بس عید ہے کیا؟
کہنے کو تو ہم نے اپنے مقدور کے مطابق زکواۃ بھی ادا کی۔ صدقہ فطر ارو کم و بیش خیرات بھی کی، لیکن کیا میں نے اپنے پاس پڑوس میں غریب ، نادار اور لاچار پڑوسیوں کی کوئی امداد کی ، نہیں۔
کیا ہم نے اپنے مفلس رشتے دار کی کوئی مالی معاونت کی، نہیں
کیا ہم نے غریب ، یتیم اور بے سہارا بچوں کی طرف کوئی دھیان دیا۔ ان کی کوئی مایل امداد کی؟ نہین کیا ہم نے یتیم خانوں میں پڑے ہزاروں یتیموںکے سرپر اپنا دست شفقت رکھا، نہیں۔
کیا ہم نے ان ہزار وں شہیدوں کو یاد کیا یا انکی کوئی مدد کی جو غزوہ میں بدبخت اسرائیلی فوج کے ہاتھوں انسانیت سوز بربریت کے شکار ہوئے؟ نہیں۔
خالی خولی فاتحہ خوانی سے بس اپنافرض ادا کیا۔ اور کچھ نہیں۔
میرے عزیز مسلمان بھائیو آئو ہم سب اپنے اپنے گریبان میں منہ ڈالیں اور خود سے یہ سوال پوچھیں۔
کیا ہم واقعی مسلمان ہیں؟ اور کیا ہمیں عید منانے کا مقصد اچھے خاصے نئے ڈیزائن والی کپڑے پہننے تک یا صرف ڈھیر سارے پکوان کھانے تک ہی محدود رکھا ہے۔ ذرا غور کیجئے۔
آئیے ہم سب ملک کر یہ عہد کرلیں کہ ہم اپنے آپ کا محاسبہ کرکے اُس انداز سے عید منائین کہ جس میں غریب، نادار، لاچار، یتیم، حاجت مندوں کی بھر پور شمولیت ہو، وہی حقیقی عید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں