عمر عبداللہ بارہمولہ سے، روح اللہ مہدی سری نگر سے الیکشن لڑیں گے/نیشنل کانفرنس 0

عمر عبداللہ بارہمولہ سے، روح اللہ مہدی سری نگر سے الیکشن لڑیں گے/نیشنل کانفرنس

سری نگر/این کے نیوز/ 12 اپریل/نیشنل کانفرنس نے جمعہ کو اعلان کیا کہ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بارہمولہ لوک سبھا سیٹ سے اور آغا روح اللہ مہدی سری نگر سے انتخاب لڑیں گے۔
اطلاعات کے مطابق پارٹی نے آج اعلان کیا کہ عمر عبداللہ بارہمولہ لوک سبھا سے الیکشن لڑیں گے جہاں وہ پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد گنی لون کے ساتھ براہ راست مقابلہ کریں گے۔
پارٹی نے یہ بھی کہا کہ آغا روح اللہ مہدی سری نگر لوک سبھا حلقہ سے لڑیں گے۔
عمر نے 1998 میں سری نگر سے لوک سبھا ممبر کی حیثیت سے سیاست میں شمولیت اختیار کی۔ وہ 1999 اور 2004 میں دوبارہ لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے ۔انہوں نے اٹل بہاری وجےپائی حکومت میں وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
عمرعبداللہ 2002 کے ریاستی انتخابات میں گاندربل سے پی ڈی پی کے قاضی افضل سے ہار گئے، جسے عبداللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ 2008 کے انتخابات میں، انہوں نے گاندربل حلقہ سے کامیابی حاصل کی۔ 2014 کے اسمبلی انتخابات میں عمر دو حلقوں سے لڑے تھے۔ انہیں سوناوار حلقہ سے پی ڈی پی کے محمد اشرف میر نے شکست دی۔ لیکن بیرواہ سیٹ سے نذیر احمد خان کے خلاف کم فرق سے کامیابی حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں