کلاروس علاقے میں 02 ماہ میں 40 افراد کو پاگل کتوں نے کاٹ لیا۔
بٹ الطاف
کپواڑہ 01 اپریل ضلع کپوڑہ میں مسلسل پاگل کتوں کی تعداد دن بدن بڑرہی ہےجس کے چلتے ضلع کپواڑہ کے کلاروس علاقے میں 02 ماہ کے دوران پاگل کتوں نے 40 افراد کو کاٹ کھایا ۔علاقے لوگوں نے ندائے کشمیر کے نمائندے بٹ الطاف سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پچھلے دو تین مہینوں سے آوارہ کتوں کا سامنہ کرنا پڑرہا ہے جس کے چلتے اسکولی بچوں کو بھی ان کا سامانا کرنا پڑ رہا ہے ۔واضح رہے لوگوں نے یہ بھی کہا کے یہا ں کے لوگوں نے اب چھوٹے چھوٹے بچوںکو اسکول جانے سے روک رکھا ہے ۔
اس دوران ندائے کشمیر کے سنیئر صحافی بٹ اطاف سے بات کرتے ایک خاتوں نے کہا کہ ہمیں یہ لگتا ہے بچے کے ساتھ ساتھ یہاں کا ہر کوئی فرد اس پریشانی سے دوچار ہے ۔ایک خاتون نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں گھر سے باہر نکل رہی تھی تو مجھے کیے نے پیچھے سے کسی نے پکڑلیا جوہی میں نے دیکھا تو میں نے اپنی ٹانگ کتے کے منہ میں پایا ۔
اس داوران ایک شخص نے بات کرتے پوئے کہا کے اس بارے میں محکمہ میونسپلٹی کے ساتھ ساتھ کسی بھی انتظامیہ نے کاراوئوئی امل میں نہی لائی اب ہماری ضلع انتظامیہ سے پرزورگزرش ہے وہ اس مسلے کو جلد ازجلد ہل کرے۔