اکیس رمضان المبارک کے سلسلے میں یوم غفران کا انعقاد
ڈاکٹر محمد ادریس /ندائے کشمیر
آج یہاں سمن بل بدرن میں گلشن کلچرل فورم کشمیر کے اہتمام سے رمضان المبارک کے سلسلے میں یوم غفران کا انعقاد ہوا اس پر وقار مجلس میں سیرت حضرت علی اور عظمت رمضان کے ساتھ ساتھ نعت خوانوں اور شعرائے اسلام نے گلہاے عقیدت پیش کئے۔ مجلس کی صدارت فورم کے صدر سید بشیر کوثر نے کی۔ جبکہ ایوان صدارت میں رحیم رہبر اور عبدالرشید شہباز بھی موجود تھے۔ یوم غفران کے سلسلے میں گلشن بدرنی نے قلیدی خطبہ پیش کیا۔ جس پر حاضرین نے نفصیلی بات کی۔ اپتدائی نعت پیش کرنے کی سعادت عبدالاحد شہباز نے حاصل کی۔ نظامت کے فرایض خورشید خاموش نے انجام دیئے۔ مشاعرے میں جن نمایندہ شاعروں نے اپنا نعتیہ کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ہے ان میں ممتاز گوپھبلی، لطیف نیازی، عبدالاحد دلبر، عبدالرشید شہباز، عبدالاحد شہباز، رحیم رہبر، ادریس بدرنی، خورشید خاموش اور گلشن بدرنی شامل ہیں۔ شاہ ولایت حضرت علی علیہ سلام کی یاد میں منعقدہ نشست کے دوران سید بشیر کوثر نے ایک پر مغز مقالہ پیش کیا۔ آن لائن موڈ پر غلام حسن بابا نے بھی اس حوالے سے بات کی۔ یاد رہے یوم غفران کے اس موقعے پر تقریب پر موجود شرکا نے اپنے اسلافوں کے تعیں دعایہ مجلس میں بھی شرکت کی۔ استقبالیہ فورم نائب صدر لطیف نیازی نے پیش کیا۔ جبکہ تحریک شکرانہ پیرزادہ محمد اشرف نے پیش کیا۔