74

چین مخالف عناصر پر جموں وکشمیر میں حملوں کاانکشاف

آئی ایس آئی نے اپنے منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے حزب المجاہدین کوذمہ داری سونپ دی/ خفیہ ادارے

سرینگر /04ستمبر/عسکریت پسندوں کی جا نب سے جموں و کشمیر میں چین مخالف اوربھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں کارکنوں پر حملے ہونے کاعندیہ دیتے ہوئے خفیہ اداروں نے کہا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے حز ب المجاہدین کو یہ ذمہ داری سونپ دی کہ وہ چین مخالف عناصر کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائے ۔ادھرسائبر کرائم کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے دھمکیوں کی فوٹیج کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لای جارہی ہے ۔اے پی آئی کے مطابق خفیہ اداروں نے اس بات کاانکشاف کیاہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آ ئی نے حزب المجاہدین نامی ممنوع عسکری تنظیم کوجموں وکشمیر میں چین مخالف عناصر اوربھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں کارکنوں کے خلاف حملے کی ذمہ داری سونپ دی ہے ۔خفیہ اداروں کے مطابق بھارت چین کے مابین کشیدگی اور تناؤ کے بعد پاکستان کے خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے حزب المجاہدین نامی ممنوع عسکریت تتظیم کوہدایت کی وہ جموں وکشمیر میں چین مخالف عناصر کوٹھکانے لگانے کے لئے کارروائیاں عمل میں لائی ۔خفیہ اداروں کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیدر اورکارکن بھی حزب المجاہدین تنظیم کی ہٹ لسٹ میں شامل ہے ۔خفیہ اداروں کی جا نب سے اطلاع ملنے کے بعد جموں وکشمیر میں پولیس و فورسز کو متحرک کردیاگیا بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں اور کار کنوں کی حفاظت میں مزیداضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں احتیاط برتنے کی بھی تلقین کی جا رہی ہے ۔ادھرسائیرکرائم نے اس بات کی تصدیق کی کہ گزشتہ دنوں ایک ممنوع عسکریت تنظیم کی جانب سے سوشل میڈیاپر ایک ویڈیوفوٹیم وائرل ہوئی ہے جس میں عسکریت پسندوں نے کئی افراد کواپنے ہٹ لسٹ میںرکھاہے سائبرکرائم انسداد گروپ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فوٹیج وائرل کرنے کامعاملے کاسنجیدہ نوٹس لیاگیا اور تحقیقات اگرچہ ا ب بھی جاری ہے تاہم سوشل میڈیا کے ذریعے ویڈیوفوٹیج کرنے والوں کی شاخت کر لی گئی ہے جنہیں جلد ہی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیاجائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں