ندائے کشمیر
ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر کی طرف سے کل ایک آن لائن تعزیتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں روزنامہ ایشن میل کے مدیر اعلیٰ اور معروف قلمکار رشید راہل کے والدِ محترم الحاج غلام احمد تانترے کے انتقال پر گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا گیا۔ میٹنگ میں ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ اور سرپرست ڈاکٹر رفیق مسعودی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نیک سیرت، نیک صفت اور صوم و صلواۃ کے پابند اور پُرخلوص شخصیت کے مالک تھے۔ شُرکائِ میٹنگ نے دُکھ کی اس گھڑی میں رشید راہل اور دیگر پسماندگان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادبی مرکز کمراز غمزدہ خاندان خاص طور رشید راہل کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ میٹنگ کے آخیر پر مرحوم الحاج غلام احمد تانترے کے حق میں نائب صدر جاوید اقبال ماوری نے فاتحہ خوانی اور دُعائے مغفرت کی۔ آن لائن تعزیتی میٹنگ میں مرکز کے نائب صدر اول سید اختر حسین منصور، جنرل سیکریٹری شبنم تلگامی، سیکریٹری فاروق شاہین کے علاوہ مجید مجازی، ظہور ہائیگامی اور جمیل انصاری بھی موجود تھے۔
0