فتح گڈ شیری کے گرین لینڈ پبلک اسکول میں اعظیم الشان نعتیہ مشاعرہ منعقد 0

فتح گڈ شیری کے گرین لینڈ پبلک اسکول میں اعظیم الشان نعتیہ مشاعرہ منعقد

جموں و کشمیر کی معروف ادبی اور ثقافتی تنظیم ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن کشمیر نے کیا تھا اہتمام

بارہ مولہ۔۔۔ آج جموں و کشمیر کی معروف ادبی اور ثقافتی تنظیم ساگر کلچرل فورم ژُکر پٹن کشمیر کی جانب سے گرین لینڈ پبلک اسکول فتح گڈ شیری میں ایک اعظیم الشان نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا مشاعرے کی شروعات تلاوت کلامہ پاک سے ہوئی جسکی سعادت عارض وانی نے حاصل کی فورم کے سرپرست اعلی اور کشمیری زبان کے ہ

ر دل عزیز شاعر ساگر نظیر نے مہمانوں کا والہانہ استقبال پیش کیا مشاعرے کی صدارت معروف شاعر مقبول فیروزی نے کی ان کے ساتھ ایوانہ صدارت میں فورم کے صدر بشر زوگیاری یاسین دریگامی ڈاکٹر واحد رضا اور عبدال احد الہام موجود تھے مشاعرے میں شاعروں نعت خانوں اور عام لوگوں کے علاوہ اسکولی بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی یاد رہے نظامت کے فرایض ڈاکٹر منظور احمد راتھر نے انجام دیے جن شاعروں نے مشاعرے میں اپنا کلام پیش کیا ان میں ساگر نظیر بشر زوگیاری منیب نارواوی الطاف حسین غمگین احد الہام نارواوی غلام محی الدین کاک عبدالغفار خاکسار محمد شعبان غلام نبی ساقی منیر احمد میر حافظ محمد سلیم ڈاکٹر منظور احمد راتھر تاشوق احمد غلام رسول خان رشید سنگھپوری مجید شہباز وانی گأمی یاسین دریہگامی ڈاکٹر واحد رضا پرویز احمد سادیہ شوکت اور محمد عامر قابلہ زکر ہے آخر پر گرین لینڈ پبلک اسکول فتح گڈ کے حافظ محمد سلیم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں