98

پی ڈی پی کی پارٹی میٹنگ پر قدغن

انتظامیہ نے پارٹی لیڈران کو میٹنگ میں شرکت سے روکا:ترجمان نعیم اختر

سرینگر؍3،ستمبر ؍پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی ) کی جانب سے جمعرات کو پارٹی ہیڈ کواٹر پر منعقد ہونے والی مجوزہ پارٹی میٹنگ کو انتظامیہ نے ناکام بنا کر کسی بھی لیڈر کو انکی رہائش گاہ سے باہر آنے نہیں دیا۔اس دوران پارٹی ترجمان نعیم اخترکے مطابق پارٹی نے کئی اہم پارٹی امورزیر بحث لانے کیلئے میٹنگ کا پروگرام بنایا تھا جس کے دوران پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی مسلسل حراست کے بارے میں بھی غور وخوض کرنا تھا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی ) کی جانب سے جمعرات کو ایک میٹنگ طلب کی تھی ،جس کی اجازت نہیں دی گئی ۔مجوزہ میٹنگ میںکئی امور پر بات زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا گیا تھااور اس میں میٹنگ میں متعدد لیڈران کی شرکت متوقع تھی۔ اس دوران پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نےجمعرات کو کہا کہ انتظامیہ نے پارٹی کے لیڈران کو طلب کی گئی میٹنگ میں شمولیت کی اجازت نہیں دی گئی اور تمام لیڈران کو گھروں سے باہر آنے نہیں دیا گیا ہے۔ یہ میٹنگ گذشتہ ایک سال میں اپنی نوعیت کی پہلی میٹنگ تھی۔پی ڈی پی کے ترجمان کے مطابق پارٹی نے کئی اہم پارٹی امورزیر بحث لانے کیلئے میٹنگ کا پروگرام بنایا تھا جس میںپارٹی صدر محبوبہ مفتی کی مسلسل حراست کے بارے میں بھی غور کیا جانا تھا، جو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند ہیں۔اس دوران پارٹی کے سینئر لیڈر نعیم اختر نے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو شیئر کیا جس میں نعیم اختر ایک کالی رنگ کی گاڑی میں کہیں جا رہے تھے اور اْنہیں پولیس کی طرف سے با ضابطہ روکا گیا۔اس ویڈیو میں واضح طور دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار انہیں بتا رہے ہیں کہ آپ کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے اور اعلیٰ حکام کا حکم ہے ۔پولیس اہلکار مذکورہ لیڈر کو یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ہم نمبر دیں گے آپ خود بھی بات کرسکتے ہیں ‘۔اس دوران پی ڈی پی لیڈر نے انہیں کہا کہ آپکا (پولیس ) کااس میں کوئی قصور نہیں ہے۔اختر نے ایک ٹویٹ میں کہا’بظاہر پی ڈی پی لیڈرشپ آزاد ہے ،کاغذات میں بھی یہی لکھا ہے اور حکومت بھی یہی کہتی ہے، لیکن لیڈرشپ غیر قانونی حراست میں ہے اور اس کیلئے کوئی سرکاری آرڈر بھی موجود نہیں ہے۔مجھے اور میرے ساتھیوں کو آج پی ڈی پی کی میٹنگ میں شرکت سے روکا گیا۔‘ایک اور ویڈیو محبوبہ کے ٹویٹر اکائونٹ سے بھی شیئر کیا گیا۔یہ غلام نبی لون ہانجورہ سے متعلق تھا جنہیں میٹنگ میں شرکت سے روکا گیا تھا۔واضح رہے کہ پی ڈی پی نے جمعرات کو پارٹی کی ایک میٹنگ بھلائی تھی جو پارٹی صدر دفتر واقع پولو ویو سرینگرمیں منعقد ہونے والی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں