0

ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ منعقد

پلوامہ کے علاوہ شوپیان اور بڈگام سے کئی شعراء کی شرکت۔

پلوامہ / تنہا ایاز/ پلوامہ کی ادبی تنظیم ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی کی جانب سے محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی شعراء نے اپنا کلام پیس کیا۔تفصیلات کے مطابق مشاعرے سے قبل ایک منعقد ہوئی جس کی صدارت شمس سلیم نے کی۔ میٹنگ میں تنظیم کے حوالے سے اہم معاملات زیر بحث لائے گئے اور کچھ فیصلے بھی لیے گیے، جس میں رسالہ “پریوہ” چھپانے کے لیے ایک ایڈیٹوریل بورڈ تشکیل دینا اور آء￿ ین پر ، ضرورت کے مطابق نظر ثانی کے لیے ایک بیٹھک کا انعقاد کرنے کا فیصلہ شامل ہے۔ کچھ مبران نے مختلف سوالات اٹھائے۔جن کا جواب بھی ان کو نہایت احسن طریقے سے جنرل سیکریٹری کی طرف سے دیا گیا۔ ممبران نے تنظیم کی مالی حالت بہتر بنانے پر زور دیا۔جس میں ترقی کا راز مضمر ہے۔ شمس سلیم نے محبت بھرے جزبہ سے چلنے کی اپیل کی۔ میٹنگ کی اختتام پر ایک مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت وادی کے نامور شاعر اور ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی کے ممبر عبدالرحمٰن فدا نے کی، جبکہ مشہور شاعر اور تنقید نگار محمد اشرف راوی، سوسائٹی کے صدر شمس سلیم اور جنرل سیکریٹری غلام محمد دلشاد ایوانِ صدارت میں موجود رہے۔ مشاعرے کی نظامت فیاض دلگیر نے انجام دی۔ مشاعرے کا آغاز غلام محمد دلشاد نے تلاوتِ کلام پاک سے کیا جس کے بعد رشید صدیقی نے نعتِ رسولِ مقبول پیش کیا۔ جن شعراء￿ کرام نے مشاعرے میں شرکت کی ان میں شاکر فاروق، محمد یوسف دلدار، مشتاق مضروب، میر عبدالرحمان میر، محترمہ تاج النساء￿ ، نثار حسین نثار، شیخ گلزار، اکرم صدیقی، رشید صدیقی، جہانگیر ایاز ہالی، فیاض دلگیر، اشرف راوی، غلام محمد دلشاد، غلام محمد جنگلناری، شمس سلیم اور عبدالرحمٰن فدا۔ مشاعرے کے اختتام پر عبد الرحمان فدا نے صدارتی خطبہ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں