پلوامہ کے نئے سپورٹس افسر محمد قاسم نے عہدہ سنبھالا 0

پلوامہ کے نئے سپورٹس افسر محمد قاسم نے عہدہ سنبھالا

ملازمین کی جانب سے والہانہ استقبال

پلوامہ/ تنہا ایاز / ضلع پلوامہ کے نئے سپورٹس آفیسر محمد قاسم نے چارج سنبھالا۔یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے ملازمین نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ ادھر کئی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ افراد نے نئے سپورٹس افسر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔ اس حوالے سے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفس پلوامہ میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں محکمہ سے وابستہ بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر نئے سپورٹس افسر کو محکمہ کے ملازمین کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔ تقریب کے دوران ملازمین نے ان کا شاندار استقبال کیا۔محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کے ڈسڑکٹ پبلسٹی کوآرڈینیٹر سید جاوید اقبال نے نئے سپورٹس آفیسر محمد قاسم کو عہدہ سنبھالنے پر اْنہیںمبارک باد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انکے تعینات ہونے سے ضلع پلوامہ میں کھیل کود کو مزید فروغ ملے گا۔اس دوران سماجی کارکن محمد الطاف جڈورہ اور ضلع کے کئی کھلاڑیوں نے نئے سپورٹس افسر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں