جاوید اقبال اسدؔ 0

مدرسہ فاطمۃ الزہرہ میں قرآت سے فارغین طالبات کے والدین کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد

24 فروری کو دستاربندی کی تقریب کے اہتمام کا فیصلہ، 19 طالبات کی دستاربندی ہوگی

۲۹ جنوری ۲۰۲۴

جاوید اقبال اسدؔ

پونچھ// ضلع پونچھ کے بلاک ننگالی صاحب سائیں بابا، جموں یونیورسٹی کے پونچھ کیمپس کے قریب واقع جموں کشمیر میں لڑکیوں کی دینی تعلیم کا واحد و منفرد ادارہ جس میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے 400 کے قریب طالبات زیرِ تعلیم ہیں جن کے قیام و طعام کا سارا نظام جامعہ ہذا کی جانب سے کیا جاتا ہے ۔
اس ادارے میں تعلیم حاصل کر ردا سے فارغ ہونے والی 19 طالبات کے والدین کے ساتھ جامعہ فاطمۃ الزہرہ جنیار ڈینگلہ کے بانی و مہتمم حضرت سید آفتاب حسین شاہ نے ایک تقریب کا اہتمام کر اجلاس منعقد کیا جس میں فارغین کی دستاربندی بندی کے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا اور متفقہ قرارداد منظور کی گئی کہ 24 فروری 2024 کو ایک جامع تقریب کا انعقاد جامعہ ہذا میں کیا جائے گا جس میں ان 19 طالبات کی دستاربندی کی جائے گی جس کے لیے مدرسہ کے ناظمِ اعلٰی، بانی و مہتمم جامعہ فاطمۃ الزہرہ سید آفتاب حسین شاہ نے طالبات کے والدین و عوامِ پونچھ سے جشنِ دستاربندی کے اس عظیم الشان پروگرام میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ اپنی بچیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ وہ سماج میں تبدیلی لا سکیں کیونکہ ایک فرد کی تعلیم ایک فرد تک ہی محدود رہتی اور ایک لڑکی کی تعلیم پورے سماج کو تعلیم یافتہ بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں