علمدار بستی چرارشریف میں قائیم عارضی بستی میں آگ کی واردات،غریب ڈرئیورکا ٹھکانہ مکمل تباہ، 0

علمدار بستی چرارشریف میں قائیم عارضی بستی میں آگ کی واردات،غریب ڈرائیورکا ٹھکانہ مکمل تباہ

سرینگر/غلام قادر بیدار24/جنوری/چرارشریف کی نئی بستیوں میں واقعہ علمدار بستی فیز فسٹ میں موجود عارضی طور قائیم بستیوں کے درمیان موجود محراج الدین ولد مرحوم عبدل رحمان صوفی کی سکونت گاہ میں دوران پکوان اچانک گیس سلنڈر پھٹ جانے سے شیڈ میں خطرناک آگ لگی۔ اگرچہ آس پاس موجود ہمسایوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی اور ساتھ ہی نزدیکی فائیر سروس یونٹ کو اطلاع دی ۔تاہم حادثہ میں مذکورہ شیڈ کے اندر موجود تمام اثاثہ جائیداد اور دوسری چیزیں دیکھتے ہی دیکھتے خاکستر ہوگئی ۔ واضح رہے کہ مالک مکان روزانہ بنیاد پر کام کرنے والا پیشہ سے ڈرائیور ہے جو مشکل سے اپنے اہل وعیال کے ساتھ اس شیڈ میں برسوں سے زندگی گذاررہا تھا۔مقامی شاہدین نے ادارے کو بتایا کہ چرارشریف اور علمدار بستی فائیر ڈیپوسے وابستہ دو الگ الگ فائیر انجن آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہے۔تاہم پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں