جموں میں ادبی کُنج اور ساگر کلچرل فورم ژُکر پٹن کشمیر کا عالی شان مشاعرہ 0

جموں میں ادبی کُنج اور ساگر کلچرل فورم ژُکر پٹن کشمیر کا عالی شان مشاعرہ

جموں/ندائے کشمیر/
جموں و کشمیر کی معروف ادبی اور ثقافتی تنظیم ساگر کلچرل فورم ژُکر پٹن کشمیر اور جموں کی کثیر اللثانی ادبی تنظیم ‘ادبی کُنج جے اینڈ کے کے باھمی اشتراک سے آج , وشوا کرما کمپلکس بخشی نگر , جموں میں ایک پُر وقار محفلِ مشاعرہ منعقد ھوا۔ مشاعرے کی صدارت معروف کشمیری شاعر علی شیدا نے کی اُن کے ساتھ ایوانہ صدارت میں ایس ایچ شرما عرش اوم ڈھلموترا اور اختر حسین منصور موجود تھے ۔ جبکہ اس ہفتہ وار شاعرانہ نشست کی نظامت ادبی کنج کے جنرل سیکرٹری ایم ایس کامرا نے انجام دی۔ ادبی کنج کے چیئرمین، سینئر جرنلسٹ اور معروف شاعر آرش دلموترہ نے تمام مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔ جن شاعروں نے مشاعرے میں اپنا کلام پیش کیا ان میں علی شیدا سید اختر منصور غلام علی پمپوش اوتار کرشن ناز پریم ناتھ شاد نسیم جی بملا رینا گوپی کرشن بہار شایستہ گول شام طالب آرش دلموترہ، سرور چوھان حبیب معصوم کشتواڑی، سنتوش شاہ نادان، وسیم علی قاظم ایم ایس کامرا، رام کرشن دھر اور آر آر ملہوترا قابل ذکر ھیں۔ اس موقعے پر شاعروں نے کشمیری، اردو، پنجابی، ڈوگری اور ھندی زبان میں اپنے کلام پڑھ کر حاضرین کو محضوض کیا۔ اس موقعے پر سنتوشا شاہ نادان اور شام طالب کو تنظیم کی جانب سے ایوارڈ سے نوازہ گیا معروف شاعر معصوم کشتوارڈی نے تمام شاعروں خصوصا” ادبی کُنج جموں کے ممبران و عہدہ داران کا جہاں شکریہ ادا کیا وھیں مشاعرے کے دوران کشمیری زبان کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی بات کی۔ ادھر تنظیم کے سرپرست ساگر نظیر نائب صدر وسیم علی قاظم اور صدر بشر زوگیاری نے کہا کہ آنے والے وقت میں بھی کشمیری زبان کی ترقی و ترویج کیلے ہماری تنظیم اس طرح کے پروگرام جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم کی جانب سے جموں و کشمیر کے ھر علاقے میں ایسے پروگرام منعقد ھوتے رہیں گے۔ تاکہ اُن نو آموز اور گمنام شاعروں کو موقعہ ملے جنہیں آج تک اپنا کلام پژھنے کا موقعہ فراہم نہیں ہوا ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں