0

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ پلوامہ کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر

تنہا ایاز /

پلوامہ: اسلامک یونیورسٹی اونتی کے زیر اہتمام چوتھا VC ایمپلائز کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا۔ فائنل میچ سکول آف ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چوتھا وائس چانسلر ایمپلائز کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ میں اختتام پزیر ہوا ۔فائنل میچ کی تقریب میں کئی شخصیات نے شرکت کی. اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ یونیورسٹی انتظامیہ اور سکول آف ٹیکنالوجی کے مدمقابل کھیلا گیا جس میں سابق ٹیم نے جیت درج کی۔اس موقع پر اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کے رجسٹرار پروفیسر نصیر اقبال نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے سبھی افراد کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کھیلوں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی .ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر ففزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ڈاکٹر ہلال احمر راتھر ،چیرپرسن سپورٹس کمیٹی سیمر وزیر کے علاوہ یونیورسٹی عملے اور طلباء نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں