Drugpedller 0

سوپور میں منشیات فروش گرفتار ،ہیروئن جیسی مادہ برآمد

عادل نذیر

سوپور، 20 دسمبر :سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے سوپور پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ہیروئن جیسی نشہ آور اشیاء برآمد کی ہیں۔
پولیس اسٹیشن سوپور کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او تھانہ سوپور کی سربراہی میں ایس ڈی پی او سوپور کی نگرانی میں زیارت شریف سید سلطان آرام پورہ سوپور کے قریب قائم چوکی پر ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔واضح رہے ایک سینئر پولیس آفیسر نے ندائے کشمیر کے نمائندے عادل نذیر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 6.90 گرام ہیروئن جیسی مادہ برآمد ہوئی۔ اس کی شناخت نثار احمد چھانگا S/O غلام نبی چھانگا R/O آرام پورہ سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔اسی مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 304/2023 این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/21 کے تحت پولیس اسٹیشن سوپور میں درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں