وِجے کمار بدھوری نے کشمیر میں بجلی کی صورتحال کا جائزہ لیا 0

وِجے کمار بدھوری نے کشمیر میں بجلی کی صورتحال کا جائزہ لیا

سری نگر /19 ؍دسمبر

صوبائی کمشنر کشمیروِجے کمار بدھوری نے آج کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمٹیڈ( کے پی ڈی سی ایل ) کی ایک میٹنگ طلب کی جس میں صوبہ کشمیر میں بجلی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی کمشنر نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ سخت سردی کی صورت میں اِنسانی ہمدردی کا مظاہرہ کریں اور عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے خراب ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر کو تبدیل کریں۔ میٹنگ میںضل ترقیاتی کمشنر سری نگر، منیجنگ ڈائریکٹرکے پی ڈی سی ایل، چیف اِنجینئر کے پی ڈی سی ایل اور کے پی ٹی سی ایل ، جنریشن وپلاننگ اینڈ پروکیورمنٹ کشمیر اور دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ صوبہ کشمیر کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں نے بذریعہ ذاتی طو رپر او ربذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔ میٹنگ کے آغاز میں ایم ڈی کے پی ڈی سی ایل نے پاورپوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے کشمیر میں بجلی کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی ۔اُنہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 200 میگاواٹ بجلی کی اضافی الاٹمنٹ کے بعد کوئی پریشانی نہیں ہوئی ہے۔صوبائی کمشنر نے صوبہ کشمیر کے شہری اور دیہی علاقوں میں میٹرڈ اور نان میٹرڈ میں اوسط کٹوتی کے اَوقات کی ضلع وار تفصیلات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں کے پی ڈی سی ایل کی موجودہ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر بفر سٹیٹس اور متبادل وقت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ہر ضلع میں ڈی ٹیز کے وافر بفر سٹاک کو یقینی بنائیں اور ساتھ ہی یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ ڈی ٹیز کی مختلف صلاحیتیں ڈی ٹیز کی مساوی صلاحیت کو بدلنے کے لئے بفر میں موجود ہوں۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ خراب ٹرانسفارمروں کی مرمت میں لگنے والا اوسط وقت کم کیا گیا ہے جس کی بحالی کا وقت شہری علاقوں میں 12 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں ایک دن ہے۔میٹنگ میں پی ایم ڈی پی ۔ یو مرحلہ اوّل اور مرحلہ دوم کے تحت سمارٹ میٹرنگ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔صوبائی کمشنر نے اپنے دفتر سے روزانہ کی بنیاد پر خراب شدہ ڈی ٹیز کی رائے طلب کی۔ اِس کے علاوہ جہاں تبدیلی میں ایک دن سے زیادہ وقت لگا ہے۔اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ بجلی چوری کے خلاف بھرپور طریقے سے مہم چلائیں تاکہ بجلی چوری کو روکا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں