چین میں زلزلے سے 116 افراد ہلاک اور 199 افراد زخمی 0

چین میں زلزلے سے 116 افراد ہلاک اور 199 افراد زخمی

بیجنگ۔19دسمبر

چین کے شمال مغربی صوبوں گانسو اور چنگ ہائی میں پیر اور منگل کی درمیانی رات 6.2 شدت کے زلزلے سے سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔چینی خبررساں ادارے شنہوا نے زلزلے سے صوبہ گانسو میں اموات کی تعداد105 اور چنگ ہائی میں 11 جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 199 بتائی ہے،

زلزلے سے ہزاروں مکانات اور دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچا اور نقل و حمل، مواصلات، بجلی اور پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلہ رات 11 بج کر 59 منٹ پر آیا،اس کا زلزلے کا مرکز چین کے گانسو اور چنگھائی کی سرحد کے قریب سطح زمین سے 10 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا،زلزلے سے جیشان میں 6381 مکانات کو نقصان پہنچا ۔

صوبائی ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ہان شوجن نے کہا کہ صبح 8 بجے تک 32 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے جن میں سب سے زیادہ شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے متاثرہ دیہی علاقوں میں سڑکیں متاثر ہوئیں اور کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی اور ٹیلی مواصلات کا نظام معطل ہو گیا ، امدادی عملہ زلزلے سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی مرمت کے لیے رات بھر سے کام کر رہا ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فوری اور موثر امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔
بشکریہ :اے پی پی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں