0

ہالی وڈ اداکارہ فرانسس سٹرن ہیگن 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

فرانسس 19 دسمبر :
معروف ہالی وڈ اداکار ہ فرانسس سٹرن ہیگن 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ہیں ۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق اسٹرن ہیگن کے بیٹے نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں بتایا کہ ان کی والدہ گزشتہ روز قدرتی وجوہات کی بنا پر پرامن طریقے سے انتقال کر گئیں ہیں ۔فرانسس سٹرن 13 جنوری 1930 کو واشنگٹن ڈی سی میں پیدا ہوئیں ان کے والد ٹیکس کورٹ کے جج جان ایم سٹرن ہیگن تھے اور ان کی والدہ ایک گھریلو خاتون تھیں جنہوں نے پہلی جنگ عظیم کے دوران بطور نرس خدمات انجام دیں ۔

فرانسس نے اپنے کیریئر کا آغاز میساچوسٹس میں ملٹن اکیڈمی میں اسکول کے بچوں کو اداکاری، گانا، اور رقص سکھانا شروع کیا، اور اس نے پہلی بار 1948 میں دی گلاس مینجیری اور اینجل اسٹریٹ میں برائن ماور کے سمر تھیٹر میں پرفارم کیا۔وہ 1953 سے 1954 تک واشنگٹن کے ایرینا اسٹیج پر کام کرتی رہی،
پھر 1955 میں دی اسکن آف آور ٹیتھ میں مس ٹی میوز کے طور پر براڈوے کی شروعات کی بعد ازاں مختلف ڈراموں اور فلموں میں کام کیا اور ٹونی ایواڈ سمیت متعدد اعزازات اپنے نام کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں