اداکار جانی ڈپ کی ریڈ سی فلم فیسٹیول کے تھیم کی تعریف 0

اداکار جانی ڈپ کی ریڈ سی فلم فیسٹیول کے تھیم کی تعریف

نئی دہلی 19 دسمبر :سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری ریڈ سی فلم فیسٹیول کے موقع پرہالی وڈ کے معروف اداکار جانی ڈپ نے فیسٹیول کے تھیم کو بے حد سراہا ہے۔نومبر کی 30 تاریخ سے شروع ہونے والے اس عالمی فلمی میلے کو’’آپ کی کہانی، آپ کا میلہ‘‘کا عنوان دیا گیا ہے۔
عرب نیوز سے ایک بات چیت کرتے ہوئے وہاں موجود اداکار جانی ڈپ نے کہا کہ آپ کی کہانی، آپ کا فیسٹیول میں ایک تحریک پائی جاتی ہے جو فلم سازوں میں امید اور اعتماد پیدا کرتا ہے۔انہوں نے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کےانعقاد کے حوالے سے مملکت کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہاں سعودی عرب میں آرٹ اور سنیما کے حوالے سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ بہت خوبصورت ہے۔ یہاں جو چیز واقعی خوبصورتی سے پروان چڑھ رہی ہے وہ نوجوانوں کی ثقافت ہے ۔
انہوں نے اپنے سعودی عرب کے گزشتہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا تھا جیسے میری آنکھوں سے کوئی پردہ چھین لیا جائے۔انہوں نے مملکت میں فلم سازی کی صنعت کے پھیلتے ہوئے منظر نامے کے بارے میں جوش و خروش کا اظہار کیا اور ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں یہاں فلم بنانے کے لیے خوشی سے آؤں گا
۔30نومبر کو فیسٹیول کی افتتاحی رات میں ڈپ کے علاوہ ہالی وڈ کی قابل ذکر شخصیات جیسے کہ ول اسمتھ، مشیل ولیمز، ڈیان کروگر، مایا دیاب، الیسنڈرا امبروسیو، اسیل اومران، اور بہت سے دوسرے لوگ بھی وہاں موجود تھے۔ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 9 دسمبر تک جاری ہے اور اس میں 11 کیٹیگریز کی فلمیں شامل کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں