سلطان الحق شہیدی کے انتقال پر اظہار تعزیت
ندائے کشمیر//
معروف ادیب، شاعر اور ترجمہ کار سلطان الحق شہیدی کے انتقال پر جموں و کشمیر کی معروف ادبی اور ثقافتی تنظیم ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن کشمیر کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت تنظیم کے صدر جناب بشر زوگیاری منعقد ہوا اجلاس میں مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا فورم کے سرپرست اعلی ساگر نظیر نے شہیدی کی موت کو زبان و ادب کیلے ایک بڑا نقصان قراد دیا انہوں نے کہا کہ اس نقصان کو پورا کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے اجلاس میں مرحوم کے حق میں دعاے مغفرت مانگی گئی اس موقعے پر فورم کے ساتھ وابسطہ باقی ممبران اور عہدٕداروں نے بھی اپنا اپنا خراج پیش کیا اللہ مرحوم کو جنت نصیب کرے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ اعظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے آمین
میڈیا ونگ ساگر کلچرل فورم ژُکر پٹن جموں و کشمیر