ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن کشمیرکا 0

محفل بہار ادب شاہورہ پلوامہ کا سلطان الحق شہیدی کے انتقال پر اظہار تعزیت

ندائے کشمیر//
محفل بہار ادب شاہورہ پلوامہ کے صدر حمید اللہ شاہ حمید ،جنرل سیکرٹری رشید صدیقی اور عبدالرشید شاہوی نے وادی کے نامور ادیب،شاعر،ترجمہ نگارسلطان الحق شہیدی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئےاردو زبان و ادب کے تئیں ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا ہے۔انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شہیدی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ادھر نگینی کلچرل فاونڈیشن کا ایک تعزیتی اجلاس چیرمین انجینئر بشیر شبنم کی صدارت میں منعقد ہوا جس خیال کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہارکیا گیا ۔جموں و کشمیر غیور فاونڈیشن کے چیرمین سید شوکت غیور نے شہیدی کے انتقال کواردو ادب کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں