معروف ادیب ،شاعر و مترجم سلطان الحق شہیدی کا انتقال 0

سلطان الحق شہیدی انتقال کرگئے

سلطان الحق شہیدی انتقال کرگئے

یہ خبر انتہائی دکھ کے ساتھ دی جاتی ہے کہ وادی کے مشہور و معروف شاعر،ادیب اور ترجمہ نگار جناب سلطان الحق شہیدی اس دارفانی سے رخصت ہوگئے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے ۔ ہفت روزہ ندائے کشمیر نے سلطان الحق شہیدی کے فوت ہونے پر رنج کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی مغفرت اور لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی دعا کی۔ اس سلسلے میں مختلف ادبی تنظیموں نے اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا۔۔

                                                                                                      ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن کشمیر

معروف ادیب، شاعر اور ترجمہ کار سلطان الحق شہیدی کے انتقال پر جموں و کشمیر کی معروف ادبی اور ثقافتی تنظیم ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن کشمیر کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت تنظیم کے صدر جناب بشر زوگیاری منعقد ہوا اجلاس میں مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا فورم کے سرپرست اعلی ساگر نظیر نے شہیدی کی موت کو زبان و ادب کیلے ایک بڑا نقصان قراد دیا انہوں نے کہا کہ اس نقصان کو پورا کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے اجلاس میں مرحوم کے حق میں دعاے مغفرت مانگی گیی اس موقعے پر فورم کے ساتھ وابسطہ باقی ممبران اور عہدٕداروں نے بھی اپنا اپنا خراج پیش کیا اللہ مرحوم کو جنت نصیب کرے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ اعظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے آمین
میڈیا ونگ
ساگر کلچرل فورم ژُکر پٹن جموں و کشمیر

                                                                                                 ہم سخن کلچرل فورم کشمیر کا اظہار رنج

ہم سخن کلچرل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کشمیر کے تمام اراکین دعاگو ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔آمین
ریاض ربانی کشمیری
نثار اعظم،ساگر سرفراز،مسرور مظفر و دیگر اراکین ہم سخن کلچرل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کشمیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں