سابق وزیر بشیر احمد ننگرو کے بھائی انتقال کرگئے 0

سابق وزیر بشیر احمد ننگرو کے بھائی انتقال کرگئے

سیاسی، سماجی، مذہبی اور ادبی تنظیموں کا اظہار رنج

پلوامہ/ تنہا ایاز/ ضلع پلوامہ کے معروف سماجی کارکن خورشید احمد ننگرو ولد مرحوم حاجی محمد اکبر ننگرو انتقال کرگئے۔ مرحوم سابق وزیر بشیر احمد ننگرو کے بھائی تھے۔ان کے انتقال پر سیاسی، سماجی، دینی اور ادبی تنظیموں کے علاوہ سماج کے دیگر طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں نے زبردست رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے سے تعزیت کی اور مرحوم کی درجات بلندی کیلئے دعا کی ہے۔مرحوم کے نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد ان کو مقامی قبرستان پرچھو پلوامہ میں پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔ادھر بیشتر احمد ننگرو کے بھائی کے انتقال پر وادی کے نامور شاعر ،ادیب اور قلمکار عبدالرحمان فدا نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔انہوں نے مرحوم کے گھر جاکر وہاں لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرکے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ نے خورشید احمد ننگرو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی پیغام میں سوسائٹی نے سوگوار کنبے کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔نامور ادیب اور قلمکار رشید راشد نے مرحوم کے گھر جاکر وہاں بشیر احمد ننگرو کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ندائے کشمیر کا ایک وفد آفتاب عالم کی صدارت میں مرحوم کے گھر پرچھو گیا اور وہاں اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ادھر جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم کے سربراہ فیاض اندرابی نے خورشید احمد ننگرو کی رحلت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے جملہ سوگواران کے ساتھ دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔اس دوران ٹریڈرس فیڈریشن پلوامہ، رومش ادبی کلچرل فورم ، کامران ہیلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ ویلفیئر سوسائٹی پلوامہ اور نوو ادبی کاروان کے علاوہ سماج کے دیگر طبقوں سے وابستہ افراد نے خورشید احمد ننگرو کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ادھر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے مرحوم کے گھر جاکر لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ نمائندے تنہا ایاز کے مطابق مرحوم خورشید احمد ننگرو انتہائی شریف النفس انسان تھے۔مرحوم کی فاتحہ خوانی 18 دسمبر کو انجام دی جائیگی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے /آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں