ڈاکٹر رفیق مسعودی کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں 0

ڈاکٹر رفیق مسعودی کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں

مختلف ادبی تنظیموں کی جانب سے تعزیت کا اظہار

تنہا ایاز

پلوامہ/ کلچرل اکاڈمی کے سابق سیکرٹری اور ادبی مرکز کمراز کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رفیق مسعودی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر مختلف ادبی اور سماجی انجمنوں نے زبردست دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کی ہے ۔اس حوالے سے مختلف ادبی تنظیموں کی جانب سے تعزیتی پیغامات موصول ہوئے ہیں ۔مراز ادبی سنگم کے صدر علی شیدا نے اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر رفیق مسعودی کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔اس دوران پلوامہ کے نامور شاعر، ادیب اور قلمکار عبدالرحمان فدا نے ڈاکٹر رفیق مسعودی کی والدہ کے انتقال پر سخت رنج و غم کا اظہار کیا ۔ادھر ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے جنرل سکریٹری غلام محمد دلشاد نے ڈاکٹر رفیق مسعودی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اس دوران سنٹرل گورنمنٹ پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کشمیر کے سابق جنرل سکریٹری غلام محی الدین اور غلام محمد دلشاد نے مرحومہ کے گھر جاکر لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔انہوں نے مرحومہ کے نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔ادھر وادی کی سبھی ادبی تنظیموں نے ڈاکٹر رفیق مسعصودی کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ادھر ندائے کشمیر کے دفتر پر ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں