0

بزم ادب گلمرگ کشمیر کی جانب سے مس(غلام محمد ڈار مسرور کے انتقال پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد عہد داران سمیت ممبران نے بھی شرکا کی

توصیف رضا

ماگام 1دسمبر : وادی کی معروف ادبی تنظیم بزمِ ادب گلمرگ کشمیر کے ایک بنیادی رکن “غلام محمد ڈار مسرور” کا کل رات تقریباً ایک مہینے کی علالت کے بعد اُن کے گاوں پوشکر میں انتقال ہوگیا ۔ مسرور ڈار پوشکری ایک خوبصورت قلمکار اور شاعر تھے آپ نے غزل نظم کے علاوہ کافی عقیدتی شاعری بھی لکھی ہے ۔ ایک شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ آپ ایک شریف اور خوش طبیعت شخصیت کے مالک تھے ۔ اس پُر الم موقع پر بزم ادب گلمرگ کشمیر کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس بلایا گیا جس میں بزم ادب گلمرگ کے صدر ، جنرل سیکریٹری ، میڈیا ونگ کے علاوہ معزز ممبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں مرحوم کے لئے دعاے مغفرت کی گئی اور لواحقین سے برپور اظہارِ تعزیت کیا گيا اور اس بات کا عہد لیا گيا کہ مسرور صاحب کی زبان و ادب کے کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

اپنے ایک مجموعی تعزیتی پیغام میں شعرا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ مسرور کی کمی بزم ادب گلمرگ کشمیر میں کوئی پوری نہیں کر سکتا ۔ اُنہوں نے مزید کہا آپ کی روح تو قفسِ عنصری سے پرواز کر گئی مگر آپ کی اعلیٰ ظرف شخصیت ہمیشہ ہمارے دلوں میں ہمیں آپ کی یاد دلاتی رہے گی ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک مسرور کو جنت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا کرے

مئڈیا ونگ
بزم ادب گلمرگ کشمیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں